بلاول بھٹو 25 اپریل کو سرگودھا میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے

پیر 28 مارچ 2016 13:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 25 اپریل کو سرگودھا میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری10۔ اپریل کو ملتان اور 25۔

(جاری ہے)

اپریل کو سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے دورہ سرگودھا کی حتمی تاریخ کا اعلان باقاعدہ طور پر ایک دو روز میں کردیا جائیگا تاہم 25 اپریل ان کا دورہ کافی حد تک کنفرم ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا سرگودھا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائیگا اور پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بلاول بھٹو کی دورہ کی تاریخ کنفرم ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کیلئے باقاعدہ درخواست دیگی پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بلاول بھٹو کی سرگودھا آمد کے انتظامات کی تیاریاں شروع کردی ہیں بلاول بھٹو کا یہ پہلا دورہ سرگودھا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :