یورو بانڈ کے سرمایہ کاروں کو ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی نہیں ہو گی ، وزارت خزانہ

پیر 28 مارچ 2016 13:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یورو بانڈ سرمایہ کاروں کو 500 ملین ڈالر کی ادائیگی کی ہدائیت کر دی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دس سالہ بانڈ سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے 2006 میں جاری کیا تھا یہ بانڈ 31 مارچ کو میچور ہو رہا ہے اس کی ادائیگی واجب الادا ہے اور اس پر 7.12 شرح سود ہے وزیر خزانہ نے یہ ہدایت گورنر اسٹیٹ بنک اور اقتصادی امور ڈویثرن کے سیکرٹری کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد جاری کی ۔

(جاری ہے)

مزکورہ ڈویثرن سنٹرل بنک کو ہدایت کرنے کے قابل ہوگا کہ وہ بانڈ ہولڈر کو مقررہ تاریخ پر ادائیگی کرے وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ادائیگی سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی نہیں ہوگی کیونکہ آئی ایم ایف 503ملین ڈالر دے دے گا تاہم حکومت کو عالمی کیپیٹل مارکیٹ سے 3.5 ارب ڈالر اکٹھا کر نا پڑیں گے زیادہ تر ڈالر کے زیر اثریورو بانڈ تین سالوں میں جاری کرنا ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :