دہشت گرد مسلمان تو دور کی بات انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں‘حافظہ رضوانہ النساء

پیر 28 مارچ 2016 13:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پیٹرن ادارہ صراط الہدیٰ اسلامک فورم محترمہ حافظہ رضوانہ النساء (فاضلہ درس نظامی )نے لاہور میں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کا ضیاع نہائت افسوس ناک ہے محترمہ حافظہ رضوانہ النساء نے کہا ہے کہ دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ۔

(جاری ہے)

دہشت گرد مسلمان تو دور کی بات انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔معصوم بچوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم صدمہ سے دوچار ہے اور دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث جو بھی اندرونی یا بیرونی ہاتھ ہیں ان کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر بد ترین حیوانیت کا مظاہرہ کیا ہے قوم دہشت گردوں کے سامنے جھنے والی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ آپریش ضرب عضب کے نتائج مثبت ہیں اس کا دائرہ مزید پھیلایا جانا وقت کی ضرورت ہے-

متعلقہ عنوان :