حملے سے متعلق 15روز قبل دھمکی ملی تھی ،ناقص سکیورٹی کی ذمہ دار ی پی ایچ اے پر عائد ہوتی ہے ‘ ایس پی اقبال ٹاؤن

پیر 28 مارچ 2016 13:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ حملے سے متعلق 15روز قبل دھمکی ملی تھی اورپی ایچ اے کو کئی بار سکیورٹی بہتر کرنے کا کہا تھا ،سانحہ کے بعد پچاس کے قریب مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ حملے سے متعلق 15روز قبل دھمکی ملی تھی ۔ پی ایچ اے کو کئی بار سکیورٹی بہتر کرنے کا کہا تھا۔ ناقص سکیورٹی کا ذمہ داری پی ایچ اے پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سانحہ کے بعدسے اب تک پچاس کے قریب مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔