وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ،پنجاب حکومت نے سانحہ کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی
اجلاس میں شہباز شریف ،چوہدری نثار علی ، رانا ثنا اللہ ، چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی سمیت حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی
پیر 28 مارچ 2016 13:02
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے سمیت ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان ، چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں صوبائی قیادت نے وزیر اعظم نواز شریف کو گلشن اقبال پارک سانحہ کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ تفصیلی بریفنگ دی ۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے اجلاس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کے تناظر میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار اورغمزدہ خاندانوں کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک بہت بڑا سانحہ ہے لیکن ہم دشمن کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
دہشتگرد اپنا انجام دیکھ کر بزدلانہ وار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام ادارے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو متزلز ل نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر حال میں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے ۔ ہمیں بحیثیت قوم تمام تفرقات سے آزاد ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کو علاج معالجے سمیت ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔سانحہ کے شہداء کے لواحقین سے بھی مسلسل رابطہ رکھا جائے اور ان کی ہر ممکن امداد کی جائے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے زخمیوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے فرداً فرداًتمام زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس نے وزیر اعظم کو ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات بارے بھی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.