پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی، امریکی ہوٹل پاکستانی پرچم کے رنگ میں‌ڈھل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 12:59

پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی، امریکی ہوٹل پاکستانی پرچم کے رنگ میں‌ڈھل ..

امریکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : گذشتہ روز پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے افسوسناک سانحہ پر عالمی برادری بھی چیخ اٹھی۔ سانحہ گلشن اقبال پارک میں شہید ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی جس نے ہر ذی روح کو پُرنم کر دیا۔ والدین کے ساتھ تفریح کے لیے آئے بچے موت کی آغوش میں چلے گئے، اس افسوسناک سانحہ پر جہاں پاکستانی عوام اشکبار ہے وہیں عالمی برادری نے بھی پاکستان کے ساتھ اس سانحہ پر اظہار یکجہتی کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی قومی سکیورٹی کونسل کے ترجمان نے وائٹ ہاؤس میں دئے گئیے بیان میں کہا کہ امریکہ پاکستان میں ہوئے اس بزدلانہ دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سمیت خطے بھر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہم مشترکہ کوششیں کرتے رہیں گے۔ علاوہ ازیں ایک امریکی ہوٹل نے اس موقع پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے خود کو پاکستان کے قومی پرچم میں ڈھال لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی اومنی ڈیلس ہوٹل کی یہ تصاویر امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کے لیے اظہار یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :