دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ہم ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں: خورشید شاہ

پیر 28 مارچ 2016 12:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے لاہور دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ہم ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن ملک تھا اور اس کو دہشتگردی کی آگ میں جھونک دیا گیا بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاج کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں اتنی بڑی تعداد میں اتنے لوگ کیسے داخل ہوگئے؟ لوگوں کا اس طرح ریڈ زون میں داخل ہونا پولیس کی ناکامی ہے۔