سانحہ لاہور : ملک بھر میں سوگ ،قومی پرچم سرنگوں رہا

پیر 28 مارچ 2016 12:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) سانحہ لاہور پر ملک بھر میں سوگ کاعالم ،پنجاب میں تین ، آزادکشمیر دو ، سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک روزہ سوگ منایا جارہا ہے ، قومی پرچم سرنگوں رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ لاہور نے ہر کسی کو سوگوار کر دیا، پنجاب میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا اورپیر کو سوگ کا عالم رہا ، جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی پیر کو سرکاری سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے۔

قومی پرچم سرنگوں رہا۔ سانحہ لاہور کے سوگ کے عالم میں لاہور میں تمام تجارتی مراکز اور چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں ۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ملک بھر میں سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم سرکاری سکول کھلے رہیں گے جبکہ پنجاب میں میٹرک کے امتحانات بھی معمول کے مطابق ہوں گے۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہریوں سے اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔