لاہور دھماکہ،فیس بک سیفٹی چیک نوٹیفیکیشن دنیا بھر کوموصول

فیس بک نے دنیا کے دیگر صارفین کو سیفٹی چیک نوٹیفیکیشن موصول ہونے پر معافی مانگ لی

پیر 28 مارچ 2016 12:35

لاہور دھماکہ،فیس بک سیفٹی چیک نوٹیفیکیشن دنیا بھر کوموصول

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے دنیا کے دیگر ممالک کے صارفین سے لاہور دھماکے کی سیفٹی چیک نوٹیفیکیشن موصول ہونے پر معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

فیس بک نے یہ سیکیورٹی چیک صارفین کو کسی بھی سانحے کی صورت میں اپنے پیاروں اور دوستوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرنے کے لیے متعارف کرایا ہے۔اتوار کو لاہور میں ہونے والے دھماکے سے متعلق سیکیورٹی چیک کے نوٹیفیکیشن نیویارک اور ورجینیا سمیت کئی ممالک کے صارفین کو موصول ہوئے۔فیس بک کی جانب سے جاری پوسٹ میں کمپنی نے اپنی اس غلطی پر صارفین سے معذرت کی ہے۔