سانحہ گلشن اقبال پارک ، وزیر اعلی پنجاب نے شہدا اور زخمیوں‌کے لیے امداد کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 12:33

سانحہ گلشن اقبال پارک ، وزیر اعلی پنجاب نے شہدا اور زخمیوں‌کے لیے امداد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : سانحہ گلشن اقبال پارک کے متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے امداد کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 10 ، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ حملے کے شدید زخمیوں کو 3،3 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے بطور امدادی رقم دئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک میں گذشتہ روز 72 افراد شہید جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔