ملتان میں غریب کی 13 سالہ معذور بیٹی بوڑھے زمیندار کوفروخت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 مارچ 2016 12:29

ملتان(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مارچ۔2016ء) ملتان میں غریب کی 13 سالہ معذور بیٹی کو70 ہزار روپے میںفروخت کرکے بوڑھے زمیندار سے نکاح کر وا دیا گیا تفصیلات کے مطابق حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے آبائی علاقے اور تھانہ شجاع آباد کی حدود میں زمیندار اللہ داد کھلانی کے ڈیرے پر زمیندار محمد شریف پنوار نے محنت کش اللہ وسایا کی ایک ٹانگ سے معذور بیٹی 13 سالہ صائمہ کو 70 ہزارروپے میں خرید کرنکاح کر لیا مقامی لوگوں کے مطابق13 سالہ دلہن کی رخصتی بھی کردی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے 13 سالہ صائمہ کے نکاح اور مقامی زمینداروں کی شرکت کی ڈی ایس پی صدر شجاع آباد کو اطلاع دی گئی تاہم کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا گیا۔ خبریں شائع اور نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ، پولیس کلے مطابق شناختی کارڈ کے کوائف کے مطابق صائمہ کی عمر20 سال ہے اور اس کا نکاح و رر خصتی نہیں ہوئی وہ اپنے والد کے گھر میں ہے اور اس کو حفاظتی تحویل میں بھی نہیں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :