پولیس کی کارروائی ، آفتاب شیرپاو پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 12:29

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : چارسدہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کارروائی اتمانزئی میں سٹی پولیس کی جانب سے کی گئی جس میں 2007ء میں آفتاب شیر پاؤ پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ حکومت نے سمیع اللہ کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ دہشت گردی حملے میں 67 نمازی شہید اور 70 افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :