کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی ،6ملزمان گرفتار

تعلق سیاسی جماعت سے ہے‘ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل

پیر 28 مارچ 2016 12:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ‘ سیکیورٹی ادارا وں نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد،پی آئی بی اورعزیز آباد کے علاقوں میں ٹارگٹڈ کاروائی کی۔کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں ابراہیم،دانش ،حیدر موٹاکلیم اور دانش مچھڑ شامل ہیں،جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :