بلوچستان سے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری اور لاہور دھماکہ کے بعد صوبہ بھرمیں سیکیورٹی ادارے الرٹ

کچلاک اور تربت میں ایف سی کا سرچ آپریشز‘21گرفتار

پیر 28 مارچ 2016 12:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) بلوچستان سے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری اور لاہور دھماکہ کے بعد صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی ادارے مزید الرٹ ہو گئے۔ کچلاک اور تربت میں ایف سی کے سرچ آپریشز،اکیس افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی کلی اسٹیشن میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سولہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ا سلحہ برآمد کرلیا۔دوسری آپریشن سیکورٹی فورسز نے تربت کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :