مبینہ خود کش حملہ آور بچوں‌کو قرآن پاک کی تعلیم دیتا تھا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 11:20

مبینہ خود کش حملہ آور بچوں‌کو قرآن پاک کی تعلیم دیتا تھا۔ ذرائع

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : سانحہ گلشن اقبال پارک کے مبینہ خود کُش حملہ آور سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مبینہ خود کش حملہ آور کا نام یوسف جبکہ اس کی عمر 20 سے 22 سال کے مابین تھی۔ مبینہ خود کش حملہ آور مظفر گڑھ کا رہائشی تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ خود کش حملہ آور لاہور کے گنجان آباد علاقہ اچھرہ میں رہائش پذیر تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ مبینہ حملہ آور لاہور میں مختلف گھروں میں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دیتا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے جائے وقوعہ سے مبینہ خود کش حملہ آور کا شناختی کارڈ بھی برآمدکیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے بھائیوں اور دیگر رسشتہ داروں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک میں گذشتہ روز 72 افراد شہید جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔