وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت

پیر 28 مارچ 2016 10:58

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے مذمتی پیغام میں وزیرداخلہ نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔