سانحہ گلشن اقبال پارک، لاہور کی تمام بڑی مارکیٹیں‌بند

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 10:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : سانحہ گلشن اقبال پارک پر صوبائی حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان کے بعد تاجر برادری نے بھی مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سانحہ گلشن اقبال پارک کے سوگ میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم کو سرنگوں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاہور کی تمام بڑی مارکیٹیں جن میں ہال روڈ، مال روڈ، انارکلی، اچھرہ ، لبرٹی مارکیٹ، بیڈن روڈ شامل ہیں، بند رہیں گی جبکہ اندرون شہر میں بھی مارکیٹس کو بند رکھا جائے گا۔

سانحہ گلشن اقبال پارک میں گذشتہ روز 72 افراد شہید جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد جناح اسپتال ، شیخ زاید اسپتال اور فاروق اسپتال میں زیر علاج ہیں۔