وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد، سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں‌کی عیادت کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 10:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف لاہور پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف نے جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور کے زخمیوں اور زیر علاج متاثرین کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔ اسپتال کے دورہ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کی ہدایت کی۔