سانحہ گلشن اقبال پارک کا مقدمہ درج کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 10:40

سانحہ گلشن اقبال پارک کا مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : گذشتہ روز ہونے والے سانحہ گلشن اقبال پارک کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک میں گذشتہ روز ہونے والے خود کُش دھماکے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی کے تھانہ میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن نصر اللہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے، جس میں 407،109، 324 اور 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ نامعلوم دہشت گرد تنظیم ، مبینہ خود کش حملہ آور اور نامعلوم سہولت کاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کا متن ہے کہ چار افراد شلوار قمیص پہنے پارک میں داخل ہوئے ، چاروں افراد گیٹ نمبر پانچ سے گلشن اقبال پارک میں داخل ہوئے ، چاروں مشکوک افراد کے پاس پولیس اہلکار پہنچا تو ان میں سے ایک بھاگ کھڑا ہوا۔ بھاگنے والے نوجوان نے آگے جا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ دوسرے تین افراد بھی دھماکہ کرنا چاہتے تھے لیکن رش کی وجہ سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ یاد رہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک میں گذشتہ روز 72 افراد شہید جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :