لاہور دہشت گرد حملے کے بعد کل بروز پیر کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 28 مارچ 2016 00:37

لاہور دہشت گرد حملے کے بعد کل بروز پیر کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27مارچ۔2016ء) لاہور دہشت گرد حملے کے بعد کل بروز پیر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف تفریحی مقام علامہ اقبال پارک میں دھماکے میں 69 سے زائد افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد اب لاہور کے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو کل بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ 3 روز کیلئے لاہور میں تمام سرکاری تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔