آرمی چیف کی زیر صدارت لاہور دھماکے کے بعد اعلی سطحی اجلاس

muhammad ali محمد علی اتوار 27 مارچ 2016 23:36

آرمی چیف کی زیر صدارت لاہور دھماکے کے بعد اعلی سطحی اجلاس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27مارچ۔2016ء) آرمی چیف کی زیر صدارت لاہور دھماکے کے بعد اعلی سطحی اجلاس ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف تفریحی مقام علامہ اقبال پارک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 69 سے زائد افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد اب آرمی چیف راحیل شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حساس اداروں آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاہور دھماکے کے حوالے سے معلومات کا مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے حساس اداروں کو فوری کاروائی کا حکم دیا ہے۔ آرمی چیف نے حکم دیا ہے کہ دہشت گردوں سے روابط رکھنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ وحشی درندوں کو کسی صورت عوام کی جانوں سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔