گلشن اقبال میں الیکٹرانک کار میں بیٹھنے کی ضد کر کے آنیوالے دو کمسن کزن بھی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے

دہشتگردی کے واقعہ میں نوید اشرف اور اسکی اہلیہ شبانہ بھی جاں بحق ہو گئے

اتوار 27 مارچ 2016 23:27

گلشن اقبال میں الیکٹرانک کار میں بیٹھنے کی ضد کر کے آنیوالے دو کمسن ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) گلشن اقبال پارک میں دہشتگردی کے واقعے میں کئی خاندان اجڑ گئے ، الیکٹرانک کار میں بیٹھنے کی ضد کر کے آنے والے دو کمسن کزن بھی موت کی آغوش میں چلے گئے ۔

(جاری ہے)

دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک شخص نے بتایا کہ اس کا بیٹا امن اور بھتیجا ساحل پرویز کئی روز سے الیکٹرانک کار کی سیر کرنے کی ضد کر رہے تھے ۔ گزشتہ روز اپنی فیملی کے ہمراہ انہیں گلشن اقبال پارک میں لایا اور ہم لائن میں لگے ہوئے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا ۔ضدکر کے آنے والے دونوں کمسن اس دنیا میں نہیں رہے۔ دہشتگردی کے واقعہ میں نوید اشرف اور اس کی اہلیہ شبانہ بھی جاں بحق ہو گئے ۔