حسا س اداروں کی طرف سے لاہور میں مبینہ خود کش بمبار داخل ہونے کی پیشی اطلاع دیئے جانیکا انکشاف‘ذرائع

لاہور میں دہشت گردی کے خطرات حوالے کسی قسم کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی‘ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ‘گلشن پارک کے باہر بھی پو لیس کی سیکورٹی موجود ہوتی ہے ‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 27 مارچ 2016 23:17

حسا س اداروں کی طرف سے لاہور میں مبینہ خود کش بمبار داخل ہونے کی پیشی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء) حسا س اداروں کی طرف سے لاہور میں مبینہ خود کش بمبار داخل ہونے کی پیشی اطلاع دیئے جانیکا انکشاف جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی کے خطرہ کے حوالے کسی قسم کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی مگر اسکے باوجود دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ‘گلشن پارک کے باہر بھی پو لیس کی سیکورٹی موجود ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احساس اداروں کی جانب سے پو لیس کو لوئر دیر سے پنجاب میں چار خودکش حملہ آور داخل ہونے کے حوالے سے چند روز پہلے اطلاع دی گئی تاہم ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی کے خطرہ کے حوالے کسی قسم کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی ‘ ملک کے حالات کی وجہ سے الرٹ موصول تے رہتے ہیں تاہم اس مقام کے حوالے سے کوئی خاص الرٹ موجود نہیں تھااور اگرپارک کی سکیورٹی کے حوالے سے اگر کسی کی کوتاہی ثابت ہوئی تو ضرور کارروائی کی جائے گی مگر پارک کے باہر پو لیس کی سیکورٹی معمول کے مطابق ضرور موجود ہوتی ہے ۔