لاہور‘دہشت گردی کے واقعے میں8سے10کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیے جانیکا انکشاف ‘ دہشتگرد کا اوپر دھڑ محفوظ رہا

خود کش حملہ آور کی عمر 20سے 22سال کے درمیان ہے ‘خود کش حملہ آوار کے فنگر پرنٹس حاصل کر کے مزید شناخت کیلئے متعلقہ اداروں کو بھجوا دئیے گئے ‘ذرائع

اتوار 27 مارچ 2016 23:17

لاہور‘دہشت گردی کے واقعے میں8سے10کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیے جانیکا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء) صوبائی درالحکومت میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے میں8سے10کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیے جانیکا انکشاف جبکہ خود کش دھماکہ کرنے والے دہشتگرد کا اوپر دھڑ محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی میں 8سے10کلو دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا ہے جبکہ پو لیس کے مطابق دہشتگرد کا اوپر والا دھڑ محفوظ ہونے کی وجہ سے اس کی شناخت میں مدد ملے گی ‘شواہد اکٹھے کر لینے کے بعد خود کش بمبار کا محفوظ رہنے والا دھڑ اور جسم سے الگ ہونے والے اعضاء ہسپتال منتقل کر دئیے گئے جبکہ سکیورٹی حکام اور پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور کی عمر 20سے 22سال کے درمیان ہے جبکہ خود کش حملہ آوار کے فنگر پرنٹس حاصل کر کے مزید شناخت کیلئے متعلقہ اداروں کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔