لاہور دھماکے کے بعد فیس بک نے سیفٹی فیچرمتعارف کرادیا

لوگ لاہور میں رہائش پذیر اپنے دوستوں اورعزیزوں کی خیریت جان سکیں گئے

اتوار 27 مارچ 2016 23:17

لاہور دھماکے کے بعد فیس بک نے سیفٹی فیچرمتعارف کرادیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء ) لاہورمیں گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘ نے سیفٹی فیچر متعارف کرادیاجس سے لوگ لاہور میں رہائش پذیر اپنے دوستوں اورعزیزوں کی خیریت جان سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورمیں گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد فیس بک نے ایک سیفٹی فیچر متعارف کرایا ہے۔

صارفین کے اپنے شہر اور محلِ وقوع کے لحاظ سے دھماکے کے چند گھنٹے بعد فیس بک نے لاہور کے اراکین سے منسلک تمام صارفین کو حفاظتی چیک لسٹ کا اضافی فیچر فراہم کیا ہے جس کے تحت وہ یہ جان سکتے ہیں کہ کن کن لوگوں نے لاہور کی چیک لسٹ پر اپنی خیریت کے آپشن پر کلک کیا ہے تاکہ ان کے دوست ان کی خیریت معلوم کرسکیں اور چیک لسٹ سے دور بقیہ دوستوں سے رابطہ کرکے ان کی خیریت معلوم کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

بلاشبہ یہ ایک اہم فیچر ہے جس پر فیس بک سے جڑے تمام افراد اپنی خیریت کا نوٹس دے رہے ہیں۔ لاہور کے دل دہلا دینے والے ہولناک بم دھماکے کے بعد فیس بک پر ڈزاسٹر ریسپونس کے ذریعے سیفٹی چیک کا آپشن پیش کیا جارہا ہے ۔ اس کے ذریعے لوگ فوری طور پر اپنی خیریت یا متاثر ہونے کی اطلاع اپنے دوستوں کو دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل یہ سیفٹی چیک لسٹ حال ہی میں بیجلئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی کامیابی سے استعمال کیا گیا تھا۔