لاہور‘ دہشت گردی کا شکار ہو نیوالے گلشن پارک کے گیٹ پر سیکورٹی چیکنگ نہ ہونے کا انکشاف

اتوار 27 مارچ 2016 23:07

لاہور‘ دہشت گردی کا شکار ہو نیوالے گلشن پارک کے گیٹ پر سیکورٹی چیکنگ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء) صوبائی درالحکومت کے دہشت گردی کا شکار ہو نیوالے گلشن پارک کے گیٹ پر سیکورٹی چیکنگ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ گلشن پارک میں دھماکے کے بعد لاہور کے دیگر پارکس میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں دہشت گردی کا شکار ہونیوالے گلشن پارک کے کسی بھی گیٹ پر خواتین سمیت دیگر افراد کی چیکنگ نہیں کی گئی اور تمام افراد بغیر تلاشی کے ہی پارک میں داخل ہوئے تاہم دہشت گردی کے واقعے کے بعد پو لیس نے لاہور کے ریس کورس ‘باغ جناح سمیت دیگر پارکس کی سیکورٹی سخت کر دی تاہم پارکوں میں سیر کیلئے آنیوالوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :