لاہور بم دھماکے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی اتوار 27 مارچ 2016 23:05

لاہور بم دھماکے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27مارچ۔2016ء) لاہور بم دھماکے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف تفریحی مقام علامہ اقبال پارک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 69 سے زائد افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مبینہ خود کش حملہ آور سے متعلق بھی اہم تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ اس حملے کا مقدمہ اب گلشن اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم دہشت گرد تنظیم اور سہولت کاروں کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ جبکہ مقدمے میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔