بھارت کی خفیہ ایجنسی’’را ‘‘پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ‘ جماعۃ الدعوۃ

پروفیسر حافظ محمد سعید ،حافظ عبدالرحمن مکی،مولاناامیر حمزہ ،حافظ خالد ولید و دیگر کی بم دھماکہ کی شدیدمذمت

اتوار 27 مارچ 2016 22:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید ،حافظ عبدالرحمن مکی،مولاناامیر حمزہ ،حافظ خالد ولید و دیگر نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے بے گناہ افرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ منظم سازشوں ومنصوبہ بندی کے تحت بھارت کی خفیہ ایجنسی را پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔