صدرمملکت کی لاہورمیں دھاکے کی مذمت

بزدلانہ کاررروائیاں انتہا پسندی کے خلاف قوم کا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں،ممنون حسین

اتوار 27 مارچ 2016 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں دہشت گردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے انتہا پسندوں کو متنبہ کیا ہے کہ ان کی بزدلانہ کاررروائیاں انتہا پسندی کے خلاف قوم کا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اہور کے گلشن اقبال پارک میں دہشتطگردی کی بزدلانہ کارروائی پر ااپنے بیان میں انھوں نے لاہور میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظیار کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسمدی کے خلاف قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ااور پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کے ہر شہری کی جان و مال کو محفوظ بنا دیا جائے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہم وطنوں کو بے آسرا نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت ان کا مکمل تحفظ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :