پاک فوج کے جوانوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا

اتوار 27 مارچ 2016 22:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے بعد پاک فوج کا دستہ بھی موقع پر پہنچ گیا جس نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے ساتھ سکیورٹی فرائض بھی سر انجام دئیے ۔

(جاری ہے)

گلشن اقبال پارک میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ پاک فوج کے افسران بھی موقع پر پہنچے ۔اس موقع پر پولیس اور پاک فوج کے افسران نے جائے وقوعہ پر پڑی ہوئی ممکنہ طور پر خود کش حملہ آور کی ڈیڈ باڈی اور جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوان سکیورٹی فرائض بھی سر انجام دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :