لاہور دہشت گرد حملہ، بھارتی وزیراعظم کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

muhammad ali محمد علی اتوار 27 مارچ 2016 22:37

لاہور دہشت گرد حملہ، بھارتی وزیراعظم کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27مارچ۔2016ء) لاہور دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف تفریحی مقام علامہ اقبال پارک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 69 سے زائد افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس افسوسناک واقعے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ نریندر مودی نے لاہور بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔ معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے کا اقدام قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔