سعودی عرب ، افلاس اور دیوالیہ پن کے یومیہ 6 مقدمات سامنے آگئے

رواں ہجری سال کے آغاز سے اب تک 1007 مقدمات سامنے آئے ہیں ، ریاض اور مکہ مکرمہ سر فہرست ہیں جہاں پر554 مقدمات سامنے آئے جو مجموعی مقدمات کا 55 فیصد ہے، وزارت عدل کے اعداد و شمار

اتوار 27 مارچ 2016 22:28

سعودی عرب ، افلاس اور دیوالیہ پن کے یومیہ 6 مقدمات سامنے آگئے

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء ) سعودی عرب میں رواں ہجری سال کے آغاز سے اب تک اِفلاس(دیوالیہ پن) کے تقریبا 1007 مقدمات سامنے آئے ہیں جن کی یومیہ اوسط 6 مقدمات ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی وزارت عدل کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ریاض اور مکہ مکرمہ کے صوبے سر فہرست ہیں جہاں پر 554 مقدمات سامنے آئے جو کہ مجموعی مقدمات کا 55 فی صد ہے۔

اس کے بعد تیسرے نمبر پر مشرقی صوبہ رہا جہاں اسی عرصے میں 67 مقدمات درج ہوئے۔مملکت کی عدالتوں میں گزشتہ چھ ماہ میں درج کیے جانے والے مقدمات کی تعداد میں گزشتہ برس اتنے ہی عرصے کے مقابلے میں 3 فی صد اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب وزارت انصاف نے عدالتوں کے تمام اہل کاروں کو پابند کر دیا ہے کہ وہ مقدمے کی سماعت کے ختم ہونے کے فوری بعد تمام عدالتی احکامات کو اسکین کرنے کے بعد عدالتوں کے الکٹرونک نظام میں محفوظ کریں۔

(جاری ہے)

وزارت انصاف ان دنوں تمام دستاویزات کو الکٹرونک طریقے سے محفوظ کرنے پر کام کررہی ہے۔ اس سے پہلے جائداد کے اثاثوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے سے متعلق منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد جائداد اور ریئل اسٹیٹ کے معاہدوں کو عدلیہ حکام کے پاس محفوظ کرنا ہے تاکہ وہ انہیں کھونے اور تلف ہونے سے بچایا جاسکے۔ اس طرح نسبتا تیزی کے ساتھ مطلوبہ معلومات تک رسائی ہوسکے گی اور املاک کی تلاش کا عمل بھی آسان بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :