گلشن اقبال پارک دھماکہ، شہید ہونے والے افراد کی تعداد 69 ہو گئی

muhammad ali محمد علی اتوار 27 مارچ 2016 22:27

گلشن اقبال پارک دھماکہ، شہید ہونے والے افراد کی تعداد 69 ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27مارچ۔2016ء) گلشن اقبال پارک دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف تفریحی مقام علامہ اقبال پارک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 69 سے زائد افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس تمام صورتحال میں لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ جبکہ جائے وقوعہ کو پولیس اور فوج کے جوانوں کی جانب سے گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔