گلشن اقبال دھماکے کے مبینہ حملہ آور کا نام یوسف، مظفرگڑھ کا رہائشی ہے: پولیس

muhammad ali محمد علی اتوار 27 مارچ 2016 22:10

گلشن اقبال دھماکے کے مبینہ حملہ آور کا نام یوسف، مظفرگڑھ کا رہائشی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27مارچ۔2016ء) پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گلشن اقبال دھماکے کے مبینہ حملہ آور کا نام یوسف ہے اور مظفرگڑھ کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف تفریحی مقام علامہ اقبال پارک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 65 سے زائد افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے مبینہ حملہ آور کا شناختی کارڈ ملا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے مبینہ حملہ آور کا نام یوسف ہے اور وہ مظفرگڑھ کا رہائشی ہے۔