آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے اضافہ کیاجائے،رحم بادشاہ

اتوار 27 مارچ 2016 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنمارحم بادشاہ شیرپاؤ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے اضافہ کیاجائے اور تنخواہ بڑھاتے وقت سرکاری ملازمین کامذاق نہ اڑایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ انہی ملازمین کی محنت کی وجہ سے تمام سرکاری امور چلتے ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سول سرونٹس کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں بھی خصوصی طورپر اضافہ کیاجائے اور ان کی تنخواہیں پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کی برابر لائی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری صوبائی پولیس دہشت گردی کے خلاف نبردآزماہے اور اپنی جانیں ہتھیلی پررکھ اس پاک سرزمین اور عوام کی حفاظت کیلئے اپنے فرائض پوری تندہی سے سرانجام دے رہی ہیں اورا ب حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہیں کہ ان کے اہل وعیال کی بہترمستقبل کی خاطر اور پولیس سمیت تمام سول سرکاری ملازمین کو ذہنی دباؤ سے نکالنے میں ان کی مدد کریں اوران سے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے مذاق بندکیاجائے اور آئندہ بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے اضافہ کیاجائے تاکہ وہ مزیدبہترطریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :