کوئٹہ ، رکشہ کرایوں میں کمی اور نئے نرخ نامے کے اجر اء کے باوجود عوام حکومتی ثمرات سے محروم

اتوار 27 مارچ 2016 16:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) حکومت بلوچستان کی جانب سے رکشہ کرایوں میں کمی اور نئے نرخ نامے کے اجراء کے باوجود رکشہ مالکان اور ڈرائیور حضرات کی جانب سے رکشہ کرایوں میں کمی نہ ہونیکی وجہ سے عوام حکومتی ثمرات سے محروم تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کمشنر اور چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں چلنے و الے رکشوں کے کرایوں میں کمی کر تے ہوئے رکشہ کرایوں کا نیا نرخ نامہ جاری کیا گیا تھا اور تمام رکشہ مالکان اور ڈرایئورحضرات کو نئے نرخ نامے پر عمل کرنیکی سختی سے ہدایت کی گئی تھی اور عوامی آگاہی کیلئے رکشہ کے کرایوں کا نیا نرخ نامہ بھی اخبارات میں شائع کیا گیا لیکن اس کے باوجود تا حال رکشہ مالکان اور ڈرائیور حضرات کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی جبکہ رکشہ مالکان اور ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے رکشہ کے اخراجات پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا رکشہ کے ٹوٹ پھوٹ کے اخراجات کے پیش نظروہ پرانے نرخ نامے کے مطابق کرایہ لینے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ رکشے کے کرایوں میں کمی کے ساتھ ساتھ رکشے کے سامان کی قیمت خرید میں بھی کمی لائی جائے تاہم دوسری جانب عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رکشہ مالکان اور ڈرائیور حضرات کو سختی سے نئے نرخ نامے پر عمل کرنیکی ہدایت کی جائے تاکہ متوسط طبقہ ان حکومتی ثمرات سے فیضاب ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :