جنید جمشید پر مشتعل ہجوم کا حملہ،تشدد ،نعرے بازی،جنید جمشید نے اسلام کی مقدس شخصیت کی توہین کی ہے،حملہ آوروں کا دعویٰ
اتوار 27 مارچ 2016 14:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) گلوکاری چھوڑ کر مذہب کی جانب راغب ہونے والے اور ملبوسات کے معروف برانڈ کے مالک جنید جمشید پر بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک مشتعل ہجوم نے حملہ کیا۔ہفتے کو رات گئے جنید جمشید پر ہونے والے حملے میں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے۔مذہبی رہنما کے خلاف مشتعل افراد نعرے لگا رہے تھے، حملہ کرنے والے افراد کا دعویٰ تھا کہ جنید جمشید نے اسلام کی مقدس شخصیت کی توہین کی ہے، اس دوران 8 سے 10 افراد پر کے گروہ میں سے کئی نے ان پر جھپٹ کر حملہ کر دیا۔
حملہ کرنے والے افراد نے متعدد بار جنید جمشید کو گھونسے مارے ایک لمحے کے لیے ان کو چھوڑا گیا لیکن پھر دوبارہ ان کو پکڑنے کی کوشش کی۔ اسی دوران حملہ کرنے کے حوالے سے جب پوچھا گیا کہ ہوا کیا ہے تو جواب میں ایک شخص کہتا ہے کہ کیا کوئی اپنی ماں کے لیے گالی برداشت کرے گا؟ وہ نہیں برداشت ہوتی، تم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ کی شان میں گستاخی کی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.