بلوچستان تبادلے کے احکامات کے باوجود جوائننگ نہ دینے پر ایس ایس پی حسین حبیب کیخلاف انکوائری شروع

اتوار 27 مارچ 2016 14:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) وفاقی حکومت نے بلوچستان تبادلے کے احکامات کے باوجود جوائننگ نہ دینے پر ایس ایس پی حسین حبیب امتیاز کیخلاف انکوائری شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایس ایس پی حسین حبیب امتیاز کا پنجاب سے بلوچستان تبادلہ کر رکھا ہے لیکن حکومت کی طرف سے احکامات کے باوجود انہوں نے بلوچستان میں جوائننگ نہیں دی ۔وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو امجد خان کو معاملے کی انکوائری کیلئے افسر مقرر کیا ہے جو اس حوالے سے مکمل انکوائری کر کے رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :