2018ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا عابد شیر علی
آئیسکو میں کی گئی بھرتیوں کی شکایت پر وزارت پانی و بجلی نے انکوائری مکمل کر لی وزیر مملکت کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 27 مارچ 2016 14:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق 2018ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا آئیسکو میں کی گئی بھرتیوں کی شکایت پر وزارت پانی و بجلی نے انکوائری مکمل کر لی ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک میں اندھیروں کا راج تھا، ملک بھر میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے روزانہ کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی تاہم موجودہ حکومت کی موثر اور کارآمد پالیسیوں کی بدولت آج ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کافی حد تک کم ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا جس سے ملک مزید ترقی کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 90 فیصد سے زائد لائن لاسز کے بجلی فیڈرز والے علاقوں کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے متعلقہ حلقوں کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو جرگے کی پیشکش کردی ہے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ متعلقہ حلقوں کے ممبران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو بجلی کے میٹر لگوانے کی ترغیب دیں، ہم انہیں میٹر لگوا کے دیں گے اور وہ بجلی کے بل ادا کریں تاکہ انہیں بھی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایک اور سوال کے جواب میں وزیرمملکت نے کہاکہ موجودہ حکومت نے گزشت سال 16900 میگاواٹ بجلی کا ہدف حاصل کیا تھا رواں سال ہمارا ہدف 18000 میگاواٹ ہے۔ ہم 8 سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی کا سسٹم میں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ نئی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھا رہے ہیں، نئے گرڈ اسٹیشن بھی تعمیر کر رہے ہیں اور چکدرہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہوجائیگی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئیسکو میں کی گئی بھرتیوں کی شکایت پر وزارت پانی و بجلی نے انکوائری مکمل کر لی ہے اور آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ عابد شیر علی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر محکمہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے موثر اور اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.