وزیر اعظم نوازشریف اتوار کو امریکہ کیلئے روانہ ہونگے دو روز لندن میں قیام کرینگے

وزیراعظم نواز شریف 31 مارچ کونیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں شرکت اور خطاب کرینگے اوباما سے بھی ملاقات ہوگی

اتوار 27 مارچ 2016 14:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اتوار کودورہ امریکہ کیلئے روانہ ہونگے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف برطانیہ میں 2 روز قیام کریں گے جسکے بعدوزیراعظم امریکاجائیں گے جہاں وہ 31 مارچ کونیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم برطانیہ میں قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرینگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوازشریف امریکی صدر اوباما سے ملاقات کرینگے جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اورپاکستانی کوششوں کے امور پر بات چیت ہوگی ۔