بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح صحبت پور کے این ٹی ایس کے تحت بھرتی شدہ اساتذہ تنخواہوں سے محروم

اتوار 27 مارچ 2016 14:07

فریدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح صحبت پور کے این ٹی ایس کے تحت بھرتی شدہ اساتذہ تنخواہوں سے محروم۔چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے نئے اساتذہ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پور محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے نئے بھرتی شدہ اساتذہ چار ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ضلع صحبت پور کے لگ بھگ (اسی80)سے زیادہ نئے اساتذہ انتہائی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔محکمہ تعلیم کے تعلیمی ایمر جنسی کے بلند بانگ دعووں کا پول کھل گیا۔ اساتذہ کی بھرتی کے عمل کے دورانئے میں دو سال لگا دیئے۔اب جبکہ نئے اساتذہ بھرتی کئے جاچکے ہیں وہ پچھلے پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ نئے بھرتی شدہ اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں جلد از جلد ادا کی جائیں تاکہ نئے اساتذہ بغیر کسی مشکلات کے درس و تدریس کے عمل کو جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :