بی ایل ایف نے ڈیتھ اسکواڈ اکارندہ کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

اتوار 27 مارچ 2016 14:07

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ڈیتھ اسکواڈ اکارندہ کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے جمعہ کی رات بسیمہ کے علاقے راغے،گرائی میں فائرنگ کر کے ریاستی ایجنٹ شے مرید ولد لعل محمد کو ہلاک کیا ہے جو رخشان کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

وہ مسلح دفاع کا کارندہ اور خدا رحم ڈیتھ اسکواڈ کے زیر دست بلوچوں کی قتل ،اغوا اور آپریشن میں ملوث تھا۔ترجمان نے کہا کہ ریاست کے لیے معاون کا کردار ادار کرنے والے اور ڈیتھ اسکواڈ کے کسی بھی کارندے کو معاف نہیں کیا جائے گا۔