ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘ختم نبوت کانفرنس
تمام مسلمان9اپریل ختم نبوت کانفرنس چونگی امرسدھو لاہور میں شرکت کریں‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما وٴں کا ختم نبوت کانفرنس وختم نبوت علماء کنونشن سے میں خطاب
اتوار 27 مارچ 2016 14:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس جامعہ عبداللہ بن مسعود سمن زار کالونی ملتان روڈ لاہور میں شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،قاری ابوبکرحیات،مولانا ظہیراحمدقمر،مفتی نظام الدین اشرفی ،مولانا ظہیراحمد ظہیر،حافظ محمد عمران و دیگر علماء کرام نے شرکت ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ ختم نبوت اسلام مرکزی اور اتفاقی عقیدہ ہے ۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔(جاری ہے)
ختم نبوت پر ایمان رکھنے کے ساتھ ساتھ قادیانی گروہ سے لاتعلقی انتہائی ضروری ہے۔قاری علیم الدین شاکر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن میں ایک سو مرتبہ اور احادیث میں دوسو دس مرتبہ عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔
عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ عملی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن کے حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے۔کانفرنس کے آخرمیں علماء کرام نے عوام سے وعدہ لیا کہ 9اپریل ختم نبوت کانفرنس چونگی امرسدھو لاہورمیں دوستوں سمیت شریک ہوکرقیامت والے دن جناب نبی کریم ﷺ کی شفاعت کے حقدار بنیں ۔ علماء کرام نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔علماء کرام نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔دریں اثنا ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوت علماء کنونشن جامع مسجدرحیمیہ حنفیہ پرانا دھوبی گھاٹ لاہور میں مجلس کے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کی صدارت میں منعقد ہوا۔کنونشن میں مولانا قاری ظہورالحق،مولانا عبدالعزیز،مولانا عبدالنعیم،مولانا حافظ اخلاق احمد ،مولانا محمد اسلم،قاری سراج دین،مولانا عبدالوحیدقریشی،مولانا سعید وقار،قاری محمدعرفان ودیگرعلماء کرام نے شرکت کی۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کسی قسم کی کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،ماضی میں بھی ایسی ناپاک کوشش کی گئی لیکن ان طاغوتی قوتوں کا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کی۔اب بھی اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔علاقہ بھر میں کانفرنس کی کامیابی کے سات ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ۔علماء کرام نے کہا 9اپریل ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانا اور اسمیں شرکت یہ تمام مسلمانوں کا مذہبی اور ملی فریضہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.