مردان‘بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرنا والدین کا فرض ہے ‘حاجی مشتاق احمد

اتوار 27 مارچ 2016 13:57

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مارچ۔2016ء)مردان بورڈ کے چیئرمین حاجی مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرنا والدین کا فرض ہے تعلیم روشنی ہے اور اس روشنی سے محروم بچے معاشرے کے لئے ناسور بن جاتے ہیں انہوں ان خیالات کا اظہار دی علامہ اقبال سکولز سسٹم گوجر گڑھی میں منعقدہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مردان بورڈ کے ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی احسان اللہ ، مردان پریس کلب کے سابق چیئرمین اور سینئر صحافی مسرت خان عاصی ، سکول کے پرنسپل نصیب زادہ،ڈائریکٹر طارق ضمیر،ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حیات ،ایڈمن آفیسر عابد حیات،تحصیل کونسلر حاجی اورنگزیب اور نعمان فیصل نے بھی خطاب کیامقررین نے کہا کہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کا تقاضا ہے قومیں تعلیم کی بدولت ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتی ہیں تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی حاجی مشتاق احمد ،مسرت خان عاصی اور حاجی اورنگزیب خان نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔