بھارتی جاسوس سے تحقیقات کادائرہ وسیع

تحقیقات میں اہم پیش رفت ، ایجنٹ کے موبائل اور انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی مل گئی

اتوار 27 مارچ 2016 13:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے جاسوس کل بھوشن یادیو سے دوران تفتیش انکشافا ت کا سلسلہ جاری ہے اورحساس اداروں کو بھارتی جاسوس کے زیراستعمال مواصلاتی آلات کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے جاسوس کل بھوشن یادیو سے تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور اس سے کئی ماہ کی نقل حمل اوررابطوں کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تفتیشی اداروں کو زیرتفتیش بھارتی جاسوس کے موبائل فون،انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگئی ہے جس کے بعد جاسوس کی اہداف کی تکمیل،”را“ہیڈکوارٹرسے ہدایات سے متعلق معلومات ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹ سے پاکستان میں ممکنہ ساتھیوں اور مقامی تحریب کاروں سے رابطوں کی تصدیق کی جارہی ہے اس کے علاوہ حکام کو بھارتی جاسوس کی اب تک کی سرگرمیوں سے متعلق بھی اہم معلومات ملی ہیں اور ان معلومات کی بنیاد پرتحقیقات کاعمل ٹھوس بنیادوں پرآگے بڑھانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس کی آیندہ کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی اہم معلومات ملی ہیں جبکہ جاسوس کے مختلف ملکوں میں ٹیلیفونک اورانٹرنیٹ رابطوں سے متعلق پتا لگایاجارہاہے۔ابتدائی تحقیقات میں کل بھوشن نے زیادہ تر انکشافات اورمعلومات خودبتائی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :