شاہد آفریدی اچھے کھلاڑی ہیں انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے: خورشید شاہ

muhammad ali محمد علی اتوار 27 مارچ 2016 00:20

شاہد آفریدی اچھے کھلاڑی ہیں انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے: خورشید شاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ۔2016ء) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اچھے کھلاڑی ہیں انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ دار ٹیم مینیجمنٹ اور ٹیم کے کھلاڑی ہیں۔ کرکٹ کی بہتری کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ خورشید شاہ کا قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اچھے کھلاڑی ہیں انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔