مالی سال2015-16کے9ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا صر ف36 اعشاریہ 4فیصد استعمال ہوسکا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 مارچ۔2015ء) رواں مالی سال2015-16 ختم ہو نے کے قریب ہے لیکن ترقیاتی بجٹ صر ف36 اعشاریہ 4فیصد استعمال ہوسکا ہے ، سالانہ ترقیاتی منصو بوں کے لئے مختص فنڈز کے اجراء کا سلسلہ جنوری کے مہینے سے معطل ہے۔رواں مالی سال2015-16 کے اختتام میں صرف تین ماہ باقی ہیں۔ لیکن صو بائی ترقیاتی بجٹ کا صرف 36 اعشاریہ4 فیصد استعمال ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

فنڈز کو ایک شعبے سے دوسرے شعبے میں منتقل کر کے مصنوعی ڈیڈ لاک کی کو شش کی جا رہی ہے۔ تاہم وزیر خزانہ نے وفاق کے ذمہ واجب الادا رقم کے اجراء میں تعطل کو بحران کی وجہ قرار دے دیا۔ممبران اسمبلی کے ساتھ ساتھ ٹھکیدار بھی دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ رواں مالی سال کے لئے 176 اعشاریہ88 بلین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ جس میں سے اب تک صرف 26ارب روپے استعمال ہو سکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :