بھارت نے پٹھان کوٹ حملے کے لئے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو ویزے جاری کردیئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 22:37

بھارت نے پٹھان کوٹ حملے کے لئے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو ویزے جاری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 مارچ۔2015ء) بھارت نے پٹھان کوٹ حملے کے لئے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو ویزے جاری کردیئے ہیں لیکن تاحال تحقیقاتی ٹیم کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کو ویزے دے دیئے گئے ہیں لیکن پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو بھارت جانے کا تاحال شیڈول نہیں ملا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کو ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ کب اور کس وقت جانا ہے۔پاکستان کی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کی سربراہی میں بھارت روانہ ہونی ہے، بھارت کی جانب سے شیڈول ملتے ہی ٹیم روانہ ہوجائیگی۔ تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ ایئربیس حملہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں بھارت جا رہی ہے۔