’’را‘‘ کے افسر کی گرفتاری کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے ،یہ حکومت کا امتحان ہے کہ وہ بھارت کا دہشت گردانہ کردار کس طرح دنیا پر واضح کرتی ہے؟فاٹا، وزیر ستان سے لیکر کراچی تک تخریب کاری کے واقعات میں ہندوستان ملوث ہے ، بھارت سے کھری کھری بات کرنی چاہیے
امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید کی نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو
ہفتہ 26 مارچ 2016 22:30
کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسی’’را‘‘ کے افسر کی گرفتاری کا مسئلہ اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے، یہ حکومت کا امتحان ہے کہ وہ انڈیا کا دہشت گردانہ کردار کس طرح دنیا پر واضح کرتی ہے؟۔فاٹا، وزیر ستان سے لیکر کراچی تک تخریب کاری کے واقعات میں ہندوستان ملوث ہے، بھارت سے کھری کھری بات کرنی چاہیے اور پاکستان کے دفاع کے مسئلہ پر سب سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا چاہیے۔
اتحا دویکجہتی کے ذریعہ ہی دشمن کی مسلط کردہ جنگ جیتی جاسکتی ہے۔ وہ ہفتہ کو نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف ، مولانا عبدالرحمن آف راولپنڈی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہاکہ بیرونی قوتیں پاکستان میں مذہبی منافر ت پھیلا رہی ہیں ۔
خاص کر بلوچستان میں شیعہ سنی فسادات کھڑے کئے جارہے ہیں اور ان چیزوں کو پاکستان کیخلاف ہتھیا رکے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ بلوچستان میں را کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری سے اب یہ تمام حقائق کھل کر واضح ہو گئے ہیں۔ ملک میں فتنہ تکفیر ، فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اور دہشت گردی کی آگ بھڑکانے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے اور اسے اتحادی ممالک کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت پاکستان کو اب کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے ۔ یہ پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔ ہمیں متحد ہو کر ہندوستان کو افغانستان سے نکالنا ہے جو وہاں بیٹھ کر پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی سازشیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نظریہ پاکستان کے حوالہ سے ہماری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ہم اسے ایک باقاعدہ تحریک کی شکل دیکر قوم میں یہ احساس پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ دوقومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والا پاکستان ایک مشن اور ایک نظریہ کے تحت حاصل کیا گیا تھا جس پر عمل پیرا نہ ہونے سے ملک میں فکری انتشار بڑھا اور ملک مسائل سے دوچار ہوا۔ہم پھر سے پاکستانی قوم میں وہی جذبے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ ایک عملی تجربہ گاہ ہو گی جہاں اسلام نافذ کر کے اس کا عملی نمونہ پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گالیکن افسوس کہ قیام پاکستان کے بعد اﷲ تعالیٰ سے کئے گئے عہد کی پاسداری نہیں کی گئی اور یہ ملک جو اﷲ کی بہت بڑی نعمت تھی اس کی ناشکری اور اسلامی شریعت کی نافرمانیاں کی گئیں تو پھر اﷲ کی پکڑ آئی۔اب وقت ہے کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں لاالہ الااﷲ کا ملک بنایا جائے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ اﷲ کے دشمن ملکوں و معاشروں پر مسلط ہیں اورمنظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے۔قوم کو متحد و بیدار کر کے ان سازشوں کا پوری قوت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بیرونی قوتیں مسلمان ملکوں میں تخریبکاری و دہشت گردی پروان چڑھا رہی ہیں۔ اب پرانے دور کی جنگیں نہیں رہیں۔ آج کے دور کی جنگوں کا انداز مختلف ہے۔ پورا عالم اسلام اس وقت مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ ہر طرف فتنے بپا ہیں۔ دشمنان اسلام مسلمانوں کو باہم لڑانے کی سازشیں کر رہے ہیں،پاکستان کو بھی میدان جنگ بنایا جارہا ہے،ان حالات میں حکمرانوں و عوام کو اپنی اصلاح اور علماء کرام کو اپنی زمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.