آرمی چیف سے ملاقات میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی

ایرانی صدر حسن روحانی کاپریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 26 مارچ 2016 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں اپنے دورہ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا۔ وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے ملاقاتوں میں اہم امور زیر بحث آئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :